عدت نکاح کیس: خاور مانیکا نے عدالت میں فحش باتیں کیں، پی ٹی آئی کا ردعمل

تحریک انصاف کی قیادت نے احاطہ عدالت میں خاور مانیکا پر ہونے والے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خاور مانیکا نے عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے بارےمیں فحش باتیں کیں، جج پر کیس نا سننے کےلیے دباؤ ڈالا۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا سینیٹر شبلی فراز، عمر ایوب اور علی محمد خان کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خاور مانیکا نے عدالت میں نامناسب الفاظ کا استعمال کیا، آج 9 بجے کیس کا فیصلہ ہونا تھا لیکن پراسیکیوٹر موجود نہیں تھا۔ انہون نے کہا کہ جج پر کیس نہ سننے کےلیے دباؤ ڈالا گیا اور کہا گیا یہ کیس آپ نہیں سنیں گے، جج نے کہا میں ہائی کورٹ کو خط لکھوں گا۔
لائبریری کو 84 سال بعد کتاب واپس مل گئی
رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز کا اس موقع پر کہنا تھا خاور مانیکا نے عدالت میں فحش باتیں کیں، انصاف کے منصب پر بیٹھ کر ججز کو انصاف کرنا چاہیے، سیاسی طور پر بنائے گئے کیسز میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا جنھوں نے خواتین پر جھوٹے سیاسی کیس بنائے اس سے خواتین کی توہین ہوئی، عدالتوں پر یقین ہے ہمیں ضرور انصاف ملے گا۔
