عدت نکاح کیس: جج فیصلہ سنائے بغیر چلے گئے، مقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج شاہ رخ ارجمند بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنائے بغیر چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کمرہ عدالت میں شور ہونے پر جج شاہ رخ ارجمند کیس کا فیصلہ سنائے بغیر اٹھ کر چیمبر میں چلے گئے۔ بعد ازاں سیشن جج نے رجسٹرار  اسلام باد ہائی کورٹ کو خط لکھا جس میں انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی اپیلیں سماعت کےلیے مقرر تھیں، خاورمانیکا نے مجھ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، عدم اعتماد کی درخواست اس سے قبل خارج کی جا چکی۔

”ہیرا منڈی “میں اردو کا ”جنازہ“نکالنے پر مداح برہم

سیشن جج نے خط میں لکھا کہ خاورمانیکا کے دوبارہ عدم اعتماد پر اپیلوں پر فیصلہ سنانا درست نہیں ہوگا، اپیلوں کو دیگر کسی عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست ہے، خاور مانیکا اور ان کے وکلا نے ہمیشہ سماعت میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔

Back to top button