عدت نکاح کیس: خاور مانیکا پر پی ٹی آئی وکلا نے عدالت کے باہر حملہ کردیا

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں کے سماعت کے بعد تحریک انصاف کے وکلاء نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر عدالت کے باہر حملہ کردیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں دورانِ عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کے دوران سماعت کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی وکلا اور خاور مانیکا کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔

یمنیٰ زیدی نے2اعزاز نام کر لئے

بعد ازاں عدالت  کے باہر بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر پی ٹی آئی وکلاء کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ عدت کیس کی سماعت کے بعد سیشن کورٹ کے باہر خاور مانیکا کو نشانہ بنایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصافر کے وکلاء کی جانب سے خاور مانیکا پر حملہ کیا گیا۔

Back to top button