پی ٹی آئی کی انتخابی نشان بلے کی واپسی کےلیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے انتخابی نشان واپس لینے کے اختیار کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کےلیے درخواست دائر کردی، جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

خوشگوار شادی شدہ زندگی کا راز ماہرین نے بتادیا

تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سمیت دیگر نے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے آئین کے آرٹیکل 17 کے سیکشن دو کے تحت کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا۔ اور عام انتخابات سے قبل تحریک انصاف سے انتخابی نشان واپس لینا الیکشن کمیشن کا غیر قانونی اقدام تھا۔ دائر درخواست میں عدالت عالیہ استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Back to top button