عمران خان کے قید تنہائی کے بیان پر حکومت نے سیل کی تصاویر پیش کردیں
وفاقی حکومت نے عمران خان تک ان کے وکلاء اور اہل خانہ کو رسائی نہ دینے کی تردید کردی۔ حکومت نے عمران خان کے مؤقف کی تردید میں سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کروادیں جن کے ساتھ ان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات کی تصاویر بھی شامل ہیں۔
حکومت نے عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست بھی سپریم کورٹ میں جمع کرواتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا قید تنہائی میں ہونے کا مؤقف غلط ہے، انہوں نے سپریم کورٹ میں وکلاء رسائی نہ دینے کا مؤقف اپنایا۔
عمران خان کے قید تنہائی کے بیان پر حکومت نے سیل کی تصاویر پیش کردیں
حکومت نے استدعا کی کہ عدالت مناسب سمجھے تو ان کے بیان کی حقیقت کو جانچنے کےلیے کمیشن بھی مقرر کرسکتی ہے۔ اعمران خانکو جیل میں کتابیں، ائیر کولر، ٹی وی سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔