مینار پاکستان پر جلسہ سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ

لاہور پولیس نے 26 مارچ کو مینار پاکستان پر پی ٹی آئی جلسہ سے قبل ہی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی جبکہ رہنما پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد کارکنوں کی گرفتاری کا عمل شروع ہے۔
پی ٹی آئی کے ذمہ داران نے بتایا کہ پولیس نے چیئیرمین پی ٹی آئی برائے سوشل میڈیا کے فوکل پرسن اظہر مشوانی اور داتا گنج بخش ٹاون سے جلسے کے منتظم ملک قیصر کو حراست میں لے لیا ہے۔
مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ آئی جی پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد اظہر مشوانی کو اغوا کر کیا گیا ہے، اظہر کو فوراً عدالت یں پیش کیا جائے اور الزامات کی تفصیل بتائی جائے۔
انہوں نے آئی جی پنجاب کو مخاطب کرکے کہا کہ ’اگر (آپ) سمجھتے ہیں ظل شاہ کو قتل کرنے اور تشدد کرنے کے بعد ان پر تنقید بھی نہیں ہو گی تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
