ایف آئی اے عمران خان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کرے: شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے مطالبہ کیا ہے کہ ایف آئی اے عمران خان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کا مطالبہ کر دے۔
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ شیخ مجیب اور سقوط ڈھاکہ کی ویڈیو بانی پی ٹی آئی نے اداروں کو بلیک میل کرنے کےلیے جاری کی، عمران خان کسی سیاست دان یا جنرل کے نہیں، پاکستان کے خلاف ہیں، ایف آئی اے عمران خان کے خلاف ایکشن لے ۔
مزید دو مقدمات میں عمران خان، شاہ محمود قریشی بری
انہوں نے مزید کہا کہ جیل میں قید شخص پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، جیل میں بیٹھے شخص کے انٹرویو بھی چل رہے ہیں،آرٹیکل بھی چھپ رہے ہیں، غلط ویڈیوز چلاکر ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
