عمران خان کی لڑائی کسی سیاسی جماعت سے نہیں پاکستان سے ہے : شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جیل میں قید شخص پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے. وہ پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش کر رہا ہے۔ عمران خان کی لڑائی کسی سیاسی جماعت سے نہیں پاکستان سے ہے
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جیل میں قید شخص انٹرویو دے رہا ہے، پارٹی ٹکٹ دے رہا ہے، جیل میں بیٹھے شخص کے انٹرویو بھی چل رہے ہیں اور آرٹیکل بھی چھپ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اس واقعے پر سیاست کر رہے ہیں جس میں پاکستان دولخت ہواتھا۔ عمران خان کی لڑائی کسی سیاسی جماعت سے نہیں پاکستان سے ہے، ایڈٹ ویڈیو کے ذریعے آپ ان اداروں کو بدنام کر رہے ہیں جن کی بیساکھوں کے سہارے آپ نے اپنی سیاست کی، جن کے آپ پر ، آپ کی نسلوں پر احسانات ہیں، آپ ایک احسانات فراموش ہو عمران خان، وہ چاہتے ہیں کہ ادارے ان کے کہنے پر چلیں ورنہ ہم ان کے ساتھ یہ سب کریں گے۔
انتخابات دھاندلی کیسز میں الیکشن کمیشن کا ریٹرننگ افسران کے مقدمات نہ لڑنے کا فیصلہ
شرجیل میمن نے کہا کہ یہ شخص عمران خان اقتدار میں تھا تو تب ایسی باتیں کیوں نہیں کرتا تھا جو آج کر رہا ہے، بھارت میں خوشی منائی جارہی ہے، بانی پی ٹی آئی فوج اور ملک کو تقسیم کررہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی بتا رہے ہیں کتنے بھارتی اس کو فنڈ دیتے تھے، ابھی تو بہت سے مقدمات بانی پی ٹی آئی کے خلاف بنے ہی نہیں، اس شخص نے اربوں روپے کے قرضے معاف کیے۔
