پنجاب حکومت کا عمران خان پر مزید مقدمات بنانے کا اعلان

پنجاب کابینہ نے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں پر آرمی سمیت دیگر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے پر مزید مقدمات کی منظوری دے دی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ نے بانی پی ٹی آئی  عمران خان سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں قانونی کارروائی کی منظوری دی۔

حکومت نے خصوصی عدالتوں میں ججز کی تقرری کانوٹیفکیشن  جمع کرا دیا

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی  مسلسل ریاستی اداروں کے خلاف ایک بیانیہ بنارہے ہیں اور وہ مجیب الرحمٰن بننے کی کوشش کررہے ہیں، جب کہ اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والے پارٹی رہنما بھی ان کی پیروی کرتے ہیں لہٰذا پنجاب کابینہ نے ان کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ بہت جلد ضروری اقدامات کرے گی۔

Back to top button