پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس،8 فروری کے لاک ڈاؤن پر اختلافات سامنے آگئے

اسلام آباد میں 2 فروری کو پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،ایم این اے شاہد خٹک کی 8 فروری کے لاک ڈاؤن اور سڑکوں کی بندش کی شدید مخالفت۔
ذرائع کےمطابق اسلام آباد میں 2 فروری کو خیبرپختونخوا ہاؤس میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے 8 فروری کے احتجاج کی شدید مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ لاک ڈاؤن اور سڑکوں کی بندش سے خیبرپختونخوا کے عوام متاثر ہوں گے۔
رہنما پی ٹی آئی شاہد خٹک کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے،یہاں احتجاج کا کوئی فائدہ نہیں،خیبرپختونخوا میں لاک ڈاؤن اور سڑکوں کی بندش سے ہمارے لیے مسائل پیدا ہوں گے۔
اجلاس میں رہنما پی ٹی آئی عاطف خان نے شاہد خٹک کی بات کی تائید کی،شاہد خٹک کا یہ بھی کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے باہر مظاہروں میں شرکت نہ کرنے والوں کی فہرست بنادی جائے۔
عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیش رفت
ذرائع کےمطابق صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر نے اجلاس میں برہمی کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ ہم پر ورکرز کا دباؤ ہے،ہم کس کس کو راضی کریں؟ہم علیمہ خان کو،ورکرز کو اور اب آپ کو،کس کس کو راضی کریں؟ اگر کچھ کرنا ہی ہےتو پھر تمام اراکین اسمبلی مستعفی ہوجاتے ہیں۔
