تحریک انصاف نے کل اڈیالہ کےباہراحتجاج کا پلان بنالیا

تحریک انصاف نے کل اڈیالہ جیل کے باہراحتجاج کا پلان بنالیا۔تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد میں طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مرکزی قیادت کی تمام صوبائی صدور اورچیف آرگنائزرزسے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔ ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے جبکہ ارکان صوبائی اسمبلی اپنےمتعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے۔
احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا اور احتجاج کی مکمل نگرانی پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں کے ذمہ داران نے احتجاجی شیڈول اعلیٰ قیادت کوبھیج دیا، احتجاج کیلئے تمام ٹکٹس ہولڈرز کو بھی الرٹ کردیا گیا اور صوبوں کے صدور اور کوآرڈی نیٹرز قیادت سے رابطے میں رہیں گے۔
