پی ٹی آئی نے آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا

پی ٹی آئی نے آج ترنول اسلام آباد میں شیڈول جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نےضلعی انتظامیہ کی جانب سےاجازت نہ ملنے کےباوجود آج ترنول میں ہرصورت جلسہ کرنے کا اعلان کررکھا تھا جب کہ مقامی انتظامیہ کی جانب سےبھی پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کےلیے جگہ جگہ کنٹینر لگا کر راستے بلاک کردیے گئے تھے۔
اب پی ٹی آئی کی جانب سےجاری اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ عمران خان کی جیل سےجاری ہدایات کےمطابق آج کےجلسے کی تاریخ تبدیل کی جارہی ہے۔اعلامیے میں کہاگیا ہے اطلاعات ہیں کہ حکومت اس جلسے کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی سازش کررہی ہے۔
اگر عمران خان کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہوا تو اوپن ہوگا: خواجہ آصف
عمران خان کی جانب سےتمام کارکنان کو ہدایت کی گئی ہےکہ جلسے کی تیاری جاری رکھیں، عوام میں نکلیں اور تحریک چلائیں، جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان جلدکیا جائےگا۔
