پی ٹی آئی کا احتجاج:برہان انٹرچینج، ڈی چوک پرشیلنگ،درجنوں گرفتار

ڈی چوک میں پی ٹی آئی کےاحتجاج پرانتظامیہ نےاسلام آبادآنےوالے تمام راستے سیل کر دیےجس کےسبب راولپنڈی سےاسلام آباد کا رابطہ منقطع ہوگیا۔برہان انٹرچینج پر کےپی سےآئےقافلے،ڈی چوک اورفیض آباد پر پولیس نےپی ٹی آئی کارکنوں پر شیلنگ کرتےہوئےمتعدد کوگرفتار کرلیا۔
پی ٹی آئی کےاحتجاج کےپیش نظر انتظامیہ نےاسلام آباد والےتمام راستےبند کیے ہوئے ہیں جس کےسبب پنڈی بھی جڑواں شہراسلام آبادسےکٹ گیاہے۔جگہ جگہ کنیٹنر رکھ دیے گئے ہیں۔ٹرک کھڑے کردیےگئےہیں اورپولیس کوتعینات کردیا گیا ہے۔
چیرنگ کراس چوک دونوں جانب سےرکاوٹیں کھڑی کرکےبند کردیا گیا۔بکہ ایم ایچ چوک صدر مال روڈبھی دونوں جانب سے بند ہے۔حیدر روڈ فلیش مین و میڑو اسٹیشن روڈ، مریڑھ چوک چاروں اطراف سےاورمری روڈ بھی مکمل طور پر بند ہے۔ڈبل روڈاسٹیڈیم بھی رکاوٹیں کھڑی کرکےبند رکھا گیاہے۔
کچہری سے اولڈ ایئرپورٹ روڈ کورال تک کھلاہےجبکہ سواں پل بھی کھلا ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا کہنا ہےکہ امن وامان کی صورتحال کےدوران شاہراؤں کی صورت حال کو مد نظر رکھ کرغیرضروری سفر سےاجتناب کریں۔
پولیس ذرائع کےمطابق جڑواں شہروں کوملانےوالی مرکزی شاہراہوں پرموٹر سائیکلوں کےلیےراستےکھلے ہیں البتہ ریڈ زون اورڈی چوک کوجانےوالےراستے مکمل بند کیےگئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ریڈ زون میں داخلہ کےلیےمارگلہ رؤف سےواحد راستہ کھلا رکھا گیا ہے، کسی بھی شاہراہ پرکہیں سےبھی ابھی تک مظاہرین جمع نہیں ہوئے۔
اسلام آباد جانے والی تمام شاہراوں کو کنٹینرزلگا کر بند کردیا گیا ہے۔فیض آباد، ٹی چوک، کھنہ پل،سکستھ روڈ،ڈبل روڈ اورنائینتھ اینویو پرکنٹینرزلگا کر راستے بند کیےگئےہیں۔
اسلام آباد جانےوالےشہریوں سمیت ملازمت پیشہ افراد کوشدید پریشانی کاسامنا ہے۔اسلام آباداورراولپنڈی میں موبائل فون سروسز معطل ہےاورسیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے اور اسلام آباد پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کےلیےہر وقت مصروف عمل ہے۔ شہریوں سے گزارش ہےکہ وہ کسی بھی غیر قانونی عمل کاحصہ نہ بنیں، امن و امان میں خلل ڈالنےوالوں کےخلاف قانون حرکت میں آئےگا۔
ترجمان کے مطابق سفر کرتےہوئےراستوں کی بندش کی پیش نظرٹریفک ایڈوائزری کو مد نظر رکھیں۔ ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال جاننےکےلیےاسلام آباد پولیس ایف ایم 92.4 اورپکار15 سےرہنمائی لی جا سکتی ہے۔شہری کسی بھی ایمرجنسی کے متعلق پکار15پراطلاع دیں۔
پنجاب کے4شہروں لاہور،راولپنڈی، اٹک اورسرگودھا میں دفعہ144 نافذ کی گئی ہے جبکہ حکومت پنجاب نےلاہور،راولپنڈی اوراٹک میں رینجرز بھی طلب کر لی ہے۔ ہر قسم کے سیاسی اجتماعات،دھرنے،جلسے،مظاہرے،احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔
ایس سی او سمٹ:کسی کو انتشارپھیلانے کی اجازت نہیں ہوگی،سکیورٹی ذرائع
راولپنڈی اور اٹک میں4 اور5 اکتوبرکے لیےرینجرز کی 6 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئیں، اٹک میں فرنٹئیر کانسٹیبلری کی10پلاٹون بھی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی اورلاہورمیں5اکتوبرکےلیےرینجرز کی3 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔
