پی ٹی آئی پنجاب کی تنظیم میں اکھاڑ پچھاڑ کا امکان

تحریک ا نصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے پارٹی کی صوبائی تنظیم کی گزشتہ سال کی کارکردگی کی روشنی میں سخت اقدامات کے اعلان کے ساتھ بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں عالیہ حمزہ نے کہاکہ وہ 28 جنوری کو چیف آرگنائزر پنجاب کے عہدے پر فائز ہوئیں اور اب ہر کارکن کی کارکردگی کا جائزہ عوام کے سامنے پیش کریں گی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ آج تک کسی ریجن، ضلع یا یونین کونسل میں نوٹیفکیشن ان کی مرضی کے مطابق جاری نہیں ہوا، کیونکہ تمام ریجنل صدور پہلے سے مقرر تھے اور ضلعی تنظیموں کی تقرریاں بھی سابقہ انتظامات کے مطابق ہوئی ہیں۔

عالیہ حمزہ نے مزید کہاکہ گزشتہ سال کی کارکردگی کی بنیاد پر وہ کچھ سخت فیصلے کرنے والی ہیں اور توقع ہے کہ تمام کارکنان ان کے اقدامات میں ساتھ دیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں اس وقت پی ٹی آئی کی تنظیم مکمل خاموش ہے، اور عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی حکمت عملی نہیں بنائی جا رہی۔

Back to top button