خیبرپختونخوا میں انتخابات کا آڈٹ کرانے کی تجویز پی ٹی آئی نے مسترد کر دی : کامران مرتضیٰ

جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا میں انتخابات کا آڈٹ کرانے کی تجویز دی تھی جو انہوں نے پہلے مانی اور پھر مسترد کر دی۔

رہنما جے یو آئی ف سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے کہاکہ انتخابات کا آڈٹ پورے ملک میں کرانا چاہیے،جب 2024 کے انتخابات کا وقت آیا تو یہ کہاگیا کہ مولانا کو محدود رکھا جائے اور ہم تک یہ بات پہنچادی گئی،جو انتظام تھا اس میں مولانا فضل الرحمان فٹ نہیں ہو رہے تھے۔

سینیٹر کامران مرتضی نے کہاکہ پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا میں انتخابات کا آڈٹ کرانے کی تجویز دی تھی جو انہوں نے پہلے مانی اور پھر مسترد کر دی۔

کامران مرتضیٰ نےکہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہماری جماعت کے اختلافات باقی ہیں،ہم نے 12 فروری کو پی ٹی آئی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا تھا لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔

تحریک تحفظ آئین کانفرنس کو فسطائیت سے روکنے کی کوشش کی گئی : ترجمان پی ٹی آئی

انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سڑکوں پر آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

Back to top button