پی ٹی آئی کے دھاندلی الزامات: آئینی عدالت کا لارجر بینچ تشکیل

وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر تحریک انصاف کی درخواست 25 نومبر کو سماعت کےلیے مقرر کردی۔5 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔
پی ٹی آئی کی دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کےلیے ٹریبونل کی تشکیل کے حوالے سے درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی گئی ہے،جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا ، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے ٹریبونل کی تشکیل کےلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، تاہم 27 ویں ترمیم کے بعد درخواست کو آئینی عدالت منتقل کردیا گیا۔
