تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ گرفتار

کراچی پریس کلب کے باہراحتجاج کرنے پر تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
کراچی پریس کلب کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں نے احتجاج کیا تھا، حلیم عادل شیخ اپنے رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ مظاہرے کیلئے پہنچے تھے۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتیں نہ کروانے پر یہ مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کو مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
