پی ٹی آئی سٹریٹ موومنٹ: نیکسٹ لیول کی تحریک چلائیں گے، شفیع جان

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سٹریٹ موومنٹ کی طرف جارہی ہے، اس بار احتجاج کےلیے پوری تیاری کے ساتھ آئیں گے اور نیکسٹ لیول کی تحریک چلائیں گے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا کہ 8 فروری کو پہیہ جام، شٹر ڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے،مزاحمت ہی آخری راستہ ہے۔
شفیع جان نے کہا کہ سٹریٹ موومنٹ کی تیاری ہورہی ہے،تحریک کی ذمہ داری محمود خان اچکزئی کے پاس ہے،جب بھی تحریک کی کال دی جائےگی تو لاکھوں لوگ نکلیں گے۔
شفیع جان نے کہا کہ مذاکرات صرف دو صورتوں میں ممکن ہیں یا تو نئے انتخابات ہوں یا پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔
مذاکرات کی بات کرنے والے عمران خان کے ساتھی نہیں : علیمہ خان
ان کاکہنا تھاکہ وفاقی حکومت لیڈر شپ اور کارکنوں کی رہائی اور جھوٹےمقدمات پر بات کرتی ہےتو ہم بھی بات چیت کےلیے تیار ہیں۔
