پی ٹی آئی کی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہے، تحریک عدم اعتماد سیکرٹری اسمبلی آفس میں جمع کرائی گئی۔

تحریک انصاف کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سردار دوست محمد مزاری نے کہا کہ ان کو ڈر یہ تھا کہ اگر ووٹنگ کرا دی تو حکمران جماعت کی پوزیشن واضح ہو جائے گی، قوانین کے مطابق میں اسمبلی چیئر کرسکتا ہوں۔

انھوں‌ نے کہا کہ اسمبلی میں توڑ پھوڑ کی ویڈیو مجھ سے شیئر نہیں کی گئی ، عملے نے بات نہ مانی تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی، حکومتی جماعت خود معاملات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے، سپریم کورٹ کو ان حالات میں فوری مداخلت کرنے کی ضرورت ہے۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد

مسلم لیگ ق کے ترجمان نے بتایا کہ تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد دوست محمد مزاری اجلاس طلب کرنے کے مجاز نہیں‌رہے اور نہ ہی وہ اس حوالے سے کارروائی کر سکتے ہیں۔

Back to top button