پی ٹی آئی عمران خان کاپیغام آج فضل الرحمان کوپہنچائےگی

تحریک انصاف کی طرف سے آج جے یوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان کو بانی عمران خان کا پیغام پہنچایاجائےگا۔
تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سابق وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام انہیں پہنچائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن وطن واپس پہنچ گئے، مولانا فضل الرحمن عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب گئے تھے۔مولانا فضل الرحمن سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچے جہاں جے یو آئی کا کارکنان اور عزیر واقارب نے مولانا فضل الرحمن کا اسلام آباد ایئر ہورٹ پر استقبال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کل کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کے خطاب کے دوران جے یو آئی کو احتجاج میں شریک کرنا چاہتی ہے۔
وطن واپسی کے بعد جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اکوڑہ خٹک پہنچے، مولانا فضل الرحمان دارالعلوم حقانیہ میں مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت کریں گے۔