ریاست پر حملہ آور ہونےکا مداوا پی ٹی آئی کبھی نہیں کر سکے گی: خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ریاست پر براہ راست حملہ آور ہونےکا مداوا پی ٹی آئی کبھی نہیں کر سکے گی ۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد میں مظاہرین کےہاتھوں رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیاہے۔
چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہےکہ پاکستان اس وقت کسی نوعیت کے انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، پی ٹی آئی کےرہنما ذمہ داری کا مظاہرہ کریں،پی ٹی آئی کو اپنےمفادات اور سیاست سےپہلے پاکستان کی بہتری کےلیے سوچنا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں اور ہر شہری کو احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہےجو کسی بھی محب وطن سیاسی جماعت کو زیب نہیں دیتا۔
خالد مقبول نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما یہ یاد رکھیں کہ حکومتیں تو تبدیل ہوتی رہتی ہیں اُن کے خلاف قانون کے دائرے میں رہت ہوئے احتجاج کیاجاسکتا ہے لیکن پاکستان کےخلاف اُٹھایا جانے والا ایک قدم بھی کوئی پاکستانی ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔
پی ٹی آئی کے بارے میں دوٹوک فیصلے کا وقت آگیا ہے : عرفان صدیقی
ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اہلکاروں کی شہادت جیسے انتہائی اقدام اُٹھائے جانے یا ریاست پر براہ راست حملہ آور ہونےکا مداوا پی ٹی آئی کبھی نہیں کرسکے گی۔ آخر میں انہوں نےریاست مخالف احتجاج اور شرپسندی کا حصہ نہ بننے پر کراچی کے پرامن اور محب وطن شہریوں کاشکریہ ادا کیا۔
