پی ٹی آئی کا رویہ ریاست کو بلڈوز اور بلیک میل کرنے جیسا ہے،راناثنااللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا رویہ ریاست کو بلڈوز اور بلیک میل کرنے جیسا ہے، انہوں نے امریکا میں پاکستان کے خلاف ملاقاتوں کے ذریعے مہم بھی چلائی، پھر وہاں اشتہار بھی چھپتے رہے، پھر وہاں پر لابیز ہائر کی گئیں۔

رانا ثنااللہ کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو 2027 میں الیکشن کی پیشکش والی بات درست نہیں، البتہ ہم نے یہ پیشکش ضرور کی ہے کہ پی ٹی آئی سسٹم پر جو باہر سے اٹیک کرتی ہے اور سسٹم کو گرانا چاہتی ہے، یہ رویہ ختم کرے اور پارلیمان میں آکر اپنا مؤقف پیش کرے۔

وزیراعظم کے مشیر کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگ جو ملک کے اندر اور بیرونِ ملک بیٹھے ہیں، وہ جس قسم کا بیانیہ ملک اور ملکی اداروں کے خلاف بنا رہے ہیں، اور پھر ملاقاتوں کے بعد جیسا کہ عظمیٰ خان نے ملاقات کے بعد کیا، انہیں ملاقات سے قبل جیل سپرنڈنٹ نے ہائیکورٹ کا حکم سامنے رکھا کہ اس حکم کے تحت آپ کی ملاقات ریگولیٹ ہونی ہے، انہیں بتایا گیا کہ ملاقات کے بعد آپ یہ کام باہر آکر نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ عظمیٰ خان کی تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ عمران خان اور ان کی اہلیہ سے ملاقات ہوئی، عظمیٰ خان نے باہر آکر میڈیا میں جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے، پی ٹی آئی ہر بار گارنٹی دیتی ہے لیکن باہر آکر پی ٹی آئی رہنما گارنٹی کی خلاف ورزی کرتے ہیں، اب اگر وہ گارنٹی دیتے ہیں تو اس عدالت کو کیوں نہیں دیتے جس نے ملاقاتوں سے متعلق فیصلہ دیا تھا۔

 

 

Back to top button