پی ٹی آئی کو بدمعاشی کا جواب ڈبل بدمعاشی سے دیا جائے گا،فیصل واوڈا

سینیٹرفیصل واوڈاکاکہناہے کہ پی ٹی آئی سن لے پیار کے بدلے ڈبل پیار اور عزت کے بدلے دگنی عزت دی جائے گی، اسی طرح بدمعاشی کا جواب ڈبل بدمعاشی سے دیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل واوڈا نے لکھا کہ ایسی کی تیسی، ذہنی مریض، اندھے اور بہرے سُن لیں کہ آئین اور قانون کے مطابق فیملی کو ملاقات اور حال احوال لینے کی اجازت ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر عمران خان سے ملاقات میں کوئی سیاسی پیغام دیا گیا تو وکلا اور بہنوں سے ملنے کا سلسلہ بھی بند ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح وکیل کو کیس سے متعلق ملنے کی اجازت ہے، اگر فیملی یا وکیلوں کی ملاقاتیں سیاسی پیغام پر مشتمل ہورہی ہیں تو انہیں بھی بند کردیا جائے گا۔

فیصل واوڈا نے واضح کیا کہ وکلا نے کیس کے علاوہ کوئی سیاسی پیغام دیا تو وہ بھی بند کر دی جائیں گی۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے لکھا کہ ’اشتعال انگیزی کرنے والی اب اس دہراہے پر ہے کہ اُس کی واپسی مشکل ہے، اب کیسز اور چیزوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا‘۔

انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ نے انچ برابر کوئی مزید افرا تفری کی تو پھر اُن کی باقی کی سیاست کو گورنر راج سے ختم کردیا جائے گا۔ فیصل واوڈا نے واضح کیا کہ  9 مئی کے دہشت گرد جو کے پی میں چھُپے ہوئے ہیں ان سمیت اب سب اپنی خیر منائیں۔

 

Back to top button