پی ٹی آئی کا اپنے تین رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے اپنے تین مرکزی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
پارٹی ذرائع کےمطابق رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں رکن قومی اسمبلی علی محمد خان اور شاندانہ گلزار کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا جائےگا۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی 3 درخواستیں مسترد
پارٹی ذرائع کےمطابق ان اراکین کےخلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ اراکین کے خلاف کارروائی عمران خان کی ہدایت پر کی جا رہی ہے۔