پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کےلیے کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کےلیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر اس ضمن میں پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کردیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جانب سے لکھےگئے خط میں کہا گیا ہےکہ آئین کے آرٹیکل 215 ایک کے تحت موجودہ چیئرمین الیکشن کمیشن آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت 26 جنوری 2025 کو ختم ہورہی ہے۔

خط کے مطابق آئین کے آرٹیکل 213 2اے اور 2بی کی تکمیل کی غرض سے آپ سے درخواست کی جاتی ہےکہ چیئرمین الیکشن کمیشن کی تقرری کےلیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں تاکہ چیئرمین الیکشن کمیشن کی بروقت آئینی تقرری ممکن بنائی جاسکے۔

مرکزی رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا ہےکہ موجودہ چیئرمین الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت 26 جنوری 2025 کو ختم ہورہی ہے۔وہ اپنے عہدے کی بدنامی کا باعث ہیں۔

اے پی ایس حملے میں گٹھ جوڑ موجود تھا تو فوجی عدالت میں ٹرائل کیوں نہیں ہوا؟ آئینی بینچ

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے بھی اس ضمن میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو خط لکھتےہوئے الیکشن کمیشن کے سربراہ کے تقرر کےلیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی درخواست کی ہے۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہےکہ آئینی تقاضہ پورا کرتےہوئے پارلیمانی کمیٹی کی بر وقت تشکیل چیف الیکشن کمیشن سمیت بلوچستان اور سندھ کے ارکان کی نامزدگی کو آئین کےمطابق ممکن بنائےگی۔

Back to top button