پی ٹی آئی کے مطالبات تحریری نہ ہونے سے مشکلات آسکتی ہیں : عرفان صدیقی

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے مطالبات تحریری شکل میں نہ دیے تو مذاکرات میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔
سینیٹر عرفان صدیقی کاکہنا تھاکہ 12 دنوں میں مذاکرات ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھے،کوئی پس پردہ، متوازی مذاکرات نہیں ہورہے،سیاسی قیدی ہونےکا تعلق فرد کی شناخت سے نہیں،جرم کی نوعیت پر ہے۔
سینئر رہنما مسلم لیگ ن عرفان صدیقی نے کہاکہ کسی سیاستدان کو فوجداری مقدمات سے استثنیٰ نہیں،پی ٹی آئی نے 45 لاپتہ افراد کا ذکر تو کیالیکن کوئی فہرست دی نہ ان کے نام پتےبتائے۔
صدر مملکت، وزیر اعظم کی لوئر کرم میں گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت
عرفان صدیقی نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی،حکومت یا کسی اور ادارےکی طرف سے عمران خان کو بنی گالا بھیجنےکی کوئی پیش کش نہیں کی گئی،ہماری طرف سے پی ٹی آئی کو سول نافرمانی ختم کرنے کا یا کوئی اور مطالبہ نہیں کیاگیا۔
