پی ٹی آئی کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر نے نواز شریف سے معافی مانگ لی

پی ٹی آئی کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر پنجاب جاوید بدر نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کےنام کھلا خط لکھ کر ماضی میں کی گئی الزام تراشیوں پر معافی مانگ لی۔
جاوید بدر نے صدر مسلم لیگ ن کے نام لکھےکھلے خط میں کہاکہ نواز شریف سے اپنی گستاخیوں اور الزام تراشیوں پر معافی مانگتا ہوں،امید ہے میری غلطیوں کو جہالت اور نادانی سمجھ کر معاف کردیں گے۔
سابق میڈیا کو آرڈینیٹر جاوید بدر نے کہاکہ یہ خط کسی دباؤ،لالچ کے بغیر صرف آخرت کےڈر اور ضمیر کی آواز پر لکھا، عمران خان کے ساتھ مل کر قوم کے بچوں کی غلط سیاسی تربیت کی،ان بچوں کے والدین اور پوری قوم سےبھی معافی مانگتا ہوں۔
جاوید بدر نےلکھا کہ نواز شریف پر جھوٹے کیس بنوائےگئے،جیل میں رکھاگیا، اللہ تعالیٰ کا انصاف برحق ہے،نواز شریف کو دوبارہ عزت و مقام ملا۔
انہوں نے اپنے خط میں اس بات کا اعتراف بھی کیاکہ ہم نے سیاست میں زہر، نوجوانوں کےذہنوں میں انتشار بھرا، عمران خان کو تب چھوڑا جب عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنایاگیا اور جب بشریٰ بی بی کو کرپشن کی کھلی اجازت دی گئی۔
عمران خان کی مطالبات تسلیم نہ کرنے پر سول نافرمانی کی دھمکی
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے خزانہ خالی کیا،انٹرنیشنل تعلقات خراب کیے،فوج کےخلاف شرانگیزی کی،ملک میں استحکام پر نواز شریف اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،نواز شریف سےکبھی ملاقات ہوئی تو ان کےسامنے غلطیوں کا اعتراف کروں گا۔
