پی ٹی آئی کی لیگل کمیٹی ن لیگ سے لفافے لیتی ہے، فوادچودھری کاالزام

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی لیگل کمیٹی جس کے سربراہ سلمان اکرم راجا ہیں، یہ ن لیگ سے لفافے لیتی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اعتزاز احسن تحریک انصاف کے وکیلوں کی طرح ن لیگ سے کچھ نہیں لیتے۔
فواد چودھری نے کہاکہ سلمان اکرم راجا کی قیادت میں پی ٹی آئی کی لیگل کمیٹی ن لیگ سے لفافے لیتی ہے اور مکمل مل کر گیم کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اعتزاز احسن کو کیسز دینا عمران خان کی بہنوں کا درست فیصلہ ہے، اللہ ان کی صحت ٹھیک رکھے وہ عمران خان کے لیے آسانیاں کرا لیں گے کیونکہ وہ بدنیت نہیں ہیں۔
