پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط معاشی خود مختاری پر حملہ ہے : حنیف عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو لکھا گیا خط ایک سیاسی چال نہیں بلکہ پاکستان کی معاشی خودمختاری پر براہ راست حملہ ہے۔
مسلم لیگ (ن) رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو ڈوزیئر جمع کرانا پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے کی ایک اور مذموم کوشش ہے۔
حنیف عباسی نے کہاکہ کوئی جماعت عالمی مالیاتی اداروں میں اپنے ملک کےخلاف لابنگ نہیں کرتی،پی ٹی آئی کا خط پاکستان کی معاشی خودمختاری پر براہ راست حملہ ہے۔
مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو ڈوزیئر جمع کرانے کا وقت کوئی اتفاق نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے تاکہ اس نازک مرحلےپر معیشت کو غیرمستحکم کیاجائے، پی ٹی آئی کی یہ کوشش اس کےمسلسل ریاست مخالف رویے کا اظہار ہے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی قومی بحرانوں سے ہی اپنی سیاست چمکاتی ہے،قوم کو پی ٹی آئی کے بار بار دہرانےوالے طرز عمل کو پہچاننا ہوگا،جب پاکستان ترقی کی راہ پر آتا ہے،پی ٹی آئی تخریبی عنصر کےطور پر سامنے آتی ہے۔
جسٹس سرفراز ڈوگر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات
یادرہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد میں آئی ایم ایف مشن کو ڈوزیئر اور خط بھیج دیا ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ ڈوزیئر چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی بھجوایا گیا اور ڈوزیئر میں عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق شواہد موجود ہیں۔
