پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو فیصلے کا اختیار نہیں : بیرسٹر علی ظفر

پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہےکہ حکومت سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی کو فیصلے کا اختیار نہیں ہے۔
رہنما پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے انکشاف کیاکہ بات چیت کے ذریعے فیصلے کا اختیار کمیٹی کو حاصل نہیں ہے،مذاکراتی کمیٹی بات چیت کرےگی لیکن کوئی بھی فیصلہ کرنا اس کا مینڈیٹ نہیں۔
سینیٹرعلی ظفر نے واضح کیاکہ فیصلہ صرف عمران خان کریں گے۔
وزیراعظم نےمذاکرات کیلئے اسٹیبلشمنٹ کیلئےآن بورڈ لیاہوگا،راناثنا
واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے اور دونوں کمیٹیوں کے اراکین کا پہلا اجلاس گزشتہ روز اسپیکر چیمبر میں ہوا جس میں فریقین کی جانب سے بات چیت کو جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔
مذاکرات کے حوالے سے رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کاکہنا تھا کہ حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات پر رضامندی ظاہر کی ہے جب کہ سینیٹر عرفان صدیقی کاکہنا تھاکہ حکومت کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
