پی ٹی آئی کی سیاسی جدوجہد مزید تیز ہوگی،سہیل آفریدی

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی جدوجہد میں مزید تیزی آئے گی۔
سہیل آفریدی ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے، جہاں انہوں نے ایک کارکن کے انتقال پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی۔
تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دعا ہے پی ٹی آئی کارکنوں کی قربانیوں کا سلسلہ اب ختم ہو۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحریک انصاف کی سیاسی جدوجہد جاری رہے گی اور پارٹی پرچم تلے تمام کارکن متحد ہیں۔
