پی ٹی آئی کی سیاسی ٹیم عمران خان کو باہر لانے میں ناکام ہوگئی : فیصل چوہدری

عمران خان کے سابق وکیل فیصل چوہدری کاکہنا ہےکہ پی ٹی آئی کی سیاسی ٹیم میں تجربے کی کمی ہے۔سیاسی ٹیم عمران خان کو باہر لانے کا لائحہ عمل دینےمیں ناکام ہے۔
وکیل فیصل چوہدری نے کہاکہ وہ عمران خان سے ملاقات کر کے پوچھیں گے کہ ان کے خلاف کیا کان بھرے گئے ہیں؟اس واردات کو آسانی سے نہیں جانے دیں گے۔

فیصل چوہدری کاکہنا تھاکہ سلمان اکرم راجا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو جو انڈر ٹیکنگ دی،اس کا عمران خان کو بھی نہیں معلوم،انہوں نے عدالت میں پارٹی کے ہاتھ کاٹ کر بھی دےدیے پھر بھی بہنوں کی عمران خان سے ملاقات نہ ہوسکی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی ٹیم عمران خان کو باہر لانے کا لائحہ عمل دینےمیں ناکام ہے۔عید کے بعد سڑکیں کیسے گرم ہوں گی؟سیاسی لوگ خود تو آتے نہیں ہیں۔

190 ملین پاؤنڈ کیس: سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر

واضح رہےکہ فیصل چوہدری کو عمران خان کی ہدایت پر گزشتہ روز لیگل ٹیم سے نکال دیا گیاتھا۔

Back to top button