پی ٹی آئی کا حالیہ احتجاج نو مئی کے بعد ایک اور بلنڈر ہے : طلال چوہدری

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حالیہ احتجاج پی ٹی آئی کا 9 مئی کےبعد ایک اور بلنڈر ہے حکومت کی بہترین حکمت عملی سے مظاہرین منتشر بھی ہوئےاور لاشیں بھی نہیں گریں۔

سینیٹر طلال چوہدری کاکہنا تھاکہ یہ تاثر پیدا کیاگیا کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے لیکن ایک بار بار یہ اپنے کارکنوں کو اکیلا چھوڑ کا بلٹ پروف گاڑیوں میں فرار ہو گئے۔

انہوں نےکہاکہ کل ان سے مذاکرات بھی کیےگئے جسے انہوں نے کمزوری سمجھا،یہ نو مئی کےبعد ایک اور بلنڈر ہے،اب پی ٹی آئی کو اتنا نقصان ہو گا جتنا 2014 کے ناکام دھرنے کےبعد ہوا تھا۔

مذاکرات کیوں نہیں کیے؟رہنما تحریک انصاف احتجاج پر سوالات اٹھاتے ہوئے پھٹ پڑے

طلال چوہدری کاکہنا تھاکہ اب بات چیت نہیں ہو گی،قانون نافذ کیاجائے گا،انہوں نے توڑ پھوڑ کی ہے،نقصان پہنچایا،حکومت ان کو سزا دینےکی کارروائی کرے گی۔

ن لیگی رہنما نےمزید کہاکہ پی ٹی آئی میں سیاسی سوچ رکھنے والے بھی شاید اس ٹولے کےساتھ نہ رہ سکیں،

Back to top button