پی ٹی آئی کا 28 جنوری کو مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے 28 جنوری کے مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ہدایت کےمطابق مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ مذاکرات سے متعلق پیش رفت کو فوٹو سیشن سے آگے بڑھانا چاہتے تھے، عمران خان کی ہدایت کےمطابق اب کسی اور مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اجلاس بلائیں اور خود ہی چائے پی لیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہمارے خلاف لمبی چارج شیٹ ہے،اس کے باوجود عمران خان نے مذاکرات کاکہا اور 2 مطالبات رکھے تھے، حکومت نے تحریری مطالبات مانگے،ہم نے وہ بھی دےدیے،دن گزر گیا حکومت نے کل کے دن کےبعد بھی جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہیں کیا۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس : اپوزیشن کا شدید احتجاج، اجلاس 12 فروری تک ملتوی
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ 2 کمیشن بنانے ضروری ہیں،حامد رضا کے گھر پر حملہ ہوا، عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا، عمران خان نے کہا نیوٹرل ایمپائر ہوناچاہیے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت دونوں کمیشن بنانے کا اعلان کر دیتی تو مذاکرات میں بیٹھنےمیں کوئی حرج نہیں،کل بھی حکومت نے کمیشنز بنانےکا اعلان نہیں کیا۔
