پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بیرون ملک سے چلائے جارہے ہیں: طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بیرون ملک سے چلائے جارہے ہیں، زیادہ تر اکاونٹس فیک ہیں،ان کو سپورٹ کرنے والی ایسی بیرون ملک کمپنیاں بھی ہیں جو کبھی ٹی ٹی پی اور کبھی اسرائیل کےلیے ٹرینڈز بناتی ہیں۔
نے کہا ہے کہ دہشتگرد تنظیمیں سوشل میڈیا کا استعمال کر رہی ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے کےلیے سوشل میڈیا کے استعمال کے حق میں ہے لیکن یہ آزادی آئین میں دی گئی شرائط سے مشروط ہے، دنیا بھر میں سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق شرائط ہیں۔
وزیر مملکت سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کافی عرصے سے سوشل میڈیا کو منتخب بیانیوں کی ترویج کےلیے استعمال کررہی ہے،وہ ایسے ہیش ٹیگز اور ٹرینڈز استعمال کرتے ہیں جو آرگینگ نہیں ہیں بلکہ پیسے دےکر خریدے جاتے ہیں،پی ٹی آئی کے بعض اکاؤنٹس دشمن ممالک سے آپریٹ ہوتے ہیں۔
سینیٹر طلال چوہدری نے دعویٰ کیاکہ ایک اکاونٹ دن میں 500 دفعہ میسج کرتا ہے اور ایک میسج یا ٹویٹ کی قیمت ادا کی جاتی ہے،واٹس ایپ گروپس بنا کر پھر ختم کردیے جاتے ہیں تاکہ پتا نہ چلے،اکاونٹس کے نام بھی تبدیل کیےجاتے ہیں۔
فیض حمید کا عمران کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کا امکان
طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے زیادہ تر اکاونٹس فیک ہیں،ان کو سپورٹ کرنے والی ایسی بیرون ملک کمپنیاں بھی ہیں جو کبھی ٹی ٹی پی اور کبھی اسرائیل کے لیے ٹرینڈز بناتی ہیں۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے ایسے عناصر کو انتباہ کیاکہ وہ قانون کی گرفت میں آنے سےپہلے ہی ایسے کاموں سے گریز کریں،اس میں عام لوگ ملوث نہیں بلکہ اس میں کمپنیاں اور پیسوں کا میکنزم ملوث ہے،یہ جہاں سے آپریٹ ہو رہے ہیں ان کو بھی لکھ کر بھیجیں گے۔
