عمران خان کی صحت پر پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے : رانا ثنا اللہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان بالکل صحت مند ہیں،پی ٹی آئی اپنے سیاسی مؤقف کو اس وقت تک جاری رکھے گی جب تک ان کا مقصد پورا نہیں ہوجاتا۔
وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے سیاسی بیانات دے کر بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں بھی بند کرانا چاہتے ہیں،اس قسم کے بیانات دیں گے تو یہ ملاقاتیں بھی بند ہوجائیں گی۔
مرکزی رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی اپنے سیاسی مؤقف کو اس وقت تک جاری رکھے گی جب تک ان کا مقصد پورا نہیں ہوجاتا، ان کا مقصد یہ ہےکسی طرح کوئی حادثہ رونما ہوجائے کہ سٹریٹ موومنٹ شروع ہو۔
عمران خان کی آنکھ میں خرابی پرجارحانہ موقف،پی ٹی آئی قیادت تقسیم ہوگئی
سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ڈاکٹرز نے ہی فیصلہ کیا عمران خان کو انجکشن جیل میں نہیں ہسپتال میں لگایا جائے گا۔
