پی ٹی آئی کا عسکری قیادت کو دھمکیاں دینا ناقابل قبول ہے : بلال کیانی

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ برطانوی شہر بریڈ فورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے پی ٹی آئی کا سیاسی احتجاج کے نام پر عسکری قیادت کو قتل کی دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے۔
وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیاست کے نام پر تشدد اور دھمکیوں کا سہارا لے رہی ہے۔
عسکری قیادت کو دھمکیاں: پاکستان کا برطانوی قائم مقام ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کاکہنا ہےکہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤئنٹس سے اشتعال کا معاملہ نہ سیاسی ہےاور نہ ہی اظہار رائےکی آزادی،یہ برطانیہ اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ہر ریاست کی ذمہ داری ہےکہ اس کی سرزمین پر موجود لوگ کوئی ایسا عمل نہ کریں جس سے کسی دوسری خودمختار ریاست کے افراد کو بغاوت اور تشدد پر اکسایا جائے۔
