پی ٹی ایم رہنما علی وزیر کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی ایم رہنما علی وزیر کی 5 لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔ 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کےعوض علی وزیر کو رہا کرنےکا حکم۔
رہنما پی ٹی ایم علی وزیر کی تھری ایم پی او کے خلاف دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سماعت کی۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالغزیز نے 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض علی وزیر کو رہا کرنےکا حکم دیا۔عدالت نے علی وزیر پر تھری ایم پی او کو غیر قانونی قرار دےدیا۔
واضح رہے کہ علی وزیر کےخلاف اگست میں تھانہ کوہسار میں دہشت گردی دفعات کےتحت درج مقدمے درج کرکے انہیں گرفتار کیاگیا تھا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علی وزیرکی درخواست ضمانت خارج کر دی تھی۔