پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس :وزارت قانون کےنمائندے کو نکال دیا گیا

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےاجلاس سےوزارت قانون کےنمائندے کو نکال دیا گیا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت ہوا،دوران اجلاس چیئرمین پی اے سی نے وزارت قانون کےنمائندے کوکمیٹی اجلاس سے نکال دیا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اگلے اجلاس میں سیکرٹری قانون وانصاف کوطلب کرلیا۔
جعفر ایکسپریس حملہ : آپریشن میں 190 مسافر بازیاب، 30 دہشت گرد ہلاک
چیئرمین پی اے سی کا کہنا تھا وزارت قانون وانصاف کےنمائندے کی معاملے پر تیاری نہیں ہے، ہم نے بار بار کہا کہ پی اے سی میں مکمل تیاری کرکے آیا کریں۔
کمیٹی نےاسٹیٹ لائف میں غیر قانونی تعیناتیوں کا آڈٹ پیرا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوریفرکر دیا۔