فیک نیوز پر 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگی،بل تیار

حکومت نےسائبر کرائم ترمیمی بل کا ابتدائی مسودہ تیارکرلیا جس کےتحت فیک نیوز دینےوالےکو5 سال قید یا10لاکھ روپےجرمانے کی سزا ہوگی۔

حکومت نے سائبر کرائم ترمیمی بل کا ابتدائی مسودہ تیارکرلیا ہےجس کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی قائم کی جائےگی۔

ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی کوسوشل میڈیا سے مواد بلاک کرنے یا ہٹانے کا اختیار ہوگااوراتھارٹی قانون نافذ کرنےوالےاداروں یا کسی شخص کےخلاف مواد ہٹانےکےاحکامات جاری کرسکتی ہےجبکہ قانون نافذ کرنےوالوں سمیت دیگر اداروں یا کسی شخص کےخلاف خبر دینےاوردہشت پھیلانے والا مواد ہٹادیا جائےگا۔

اتھارٹی کےپاس ریاست اورریاستی اداروں کےخلاف نفرت پھیلانےسےمتعلق مواد کو بھی ہٹانےکااختیار حاصل ہوگا۔

ترمیمی بل کے تحت کسی شخص کو ڈرانے،جھوٹاالزام لگانےاورپورنو گرافی سے متعلق مواد کو بھی ہٹایا جاسکےگاجبکہ جان بوجھ کرجھوٹی معلومات پھیلانے،خوف و ہراس اور بدگمانی پیدا کرنےوالوں کو5 سال قید یا10لاکھ روپےجرمانہ ہوگا۔

 حکام کےمطابق اتھارٹی کاایک چیئرمین اور6 اراکین ہوں گےجب کہ اتھارٹی کے فیصلے کےخلاف ٹربیونل سےرجوع کیا جاسکے گا۔

Back to top button