پنجاب: حکومتی وارننگ پر 27 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی

پنجاب میں کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کے اعلان کے بعد صوبے کی نصف سے زیادہ چینی ملوں نے کرشنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

 کین کمشنر پنجاب نے بتایا کہ صوبے کی 27 شوگر ملز نے کرشنگ شروع کر دی ہے، جبکہ باقی 14 ملوں کا آج معائنہ کیا جائے گا اور ان کے خلاف کارروائی کا عمل بھی شروع کیا جائے گا۔

کین کمشنر کا کہنا ہے کہ جو ملیں آج سے کرشنگ کا آغاز نہیں کریں گی، ان کے خلاف تیار کردہ ایکشن پلان کے تحت روزانہ 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ان کے مطابق کرشنگ سیزن کی نگرانی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، کسانوں کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے گی، جبکہ نئی چینی مارکیٹ میں آنے سے قیمت میں کمی کی توقع ہے۔

Back to top button