پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا افتتاح

وزیراعظم شہباز شریف نے فوڈ سیفٹی اور برآمدی معیار کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا افتتاح کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خوراک، زرعی اجناس اور ادویات کے لیے ایک مربوط اور خودمختار ریگولیٹری ادارہ وقت کی اہم ضرورت تھی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی خطے میں معیار، شفافیت اور تحقیق کا مرکز بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ خوراک اور ادویات کی شفاف نگرانی صارفین، کسانوں اور برآمدکنندگان کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 20 سال قبل کراچی میں ایک جدید لیبارٹری ایک دوست ملک کی گرانٹ سے قائم کی گئی تھی مگر اسے استعمال میں لانے کے بجائے نظرانداز کیا گیا، بعد ازاں ایک اسکینڈل کے دوران یہ معاملہ سامنے آیا جس نے ادارہ جاتی بدانتظامی کو بے نقاب کیا۔

ہوں نے کہا کہ اگر عطیہ دینے والے ممالک کو معلوم ہو کہ پاکستان میں گرانٹس اس طرح ضائع کی جاتی ہیں تو اس کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ 6 سے 8 ماہ قبل وفاقی کابینہ میں چاول کی برآمدات سے متعلق شکایت سامنے آئی جس پر تحقیقات ہوئیں اور مکمل بدعنوانی ثابت ہونے پر ذمہ دار افراد کو جیل بھیجا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ متعلقہ ادارے کو مکمل طور پر ری اسٹرکچر کیا گیا، پرانا عملہ فارغ کیا گیا اور نئی قیادت کے تحت شفاف نظام قائم کیا گیا جو کئی دہائیوں بعد پہلی بار مؤثر انداز میں کام کر رہا ہے۔

Back to top button