پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنسز پر کارروائی کا آغاز

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنسز پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان اسپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق، ان 26 ارکان کی نااہلی سے متعلق تیار کردہ ریفرنس اسمبلی حکام کی جانب سے اسپیکر کو موصول ہو چکا ہے۔ اسپیکر نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام معطل ارکان کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا مکمل موقع دیا جائے گا۔

اس حوالے سے ریفرنسز کی سماعت 11 جولائی کو صبح 11 بجے اسپیکر چیمبر میں ہوگی۔ ترجمان کے مطابق، اسپیکر آئین کے تحت 30 روز کے اندر ان ریفرنسز پر فیصلہ کرنے کے پابند ہیں۔

یوسف رضا گیلانی میگا کرپشن کے 9 مقدمات سے بری، 13 کیسز میں کلین چٹ مل گئی

 

اس معاملے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا تھا "ہم آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت تمام معطل ارکان کو آزادانہ اور منصفانہ سماعت کا حق دے رہے ہیں۔ ہر رکن کو مکمل دفاع کا موقع فراہم کیا جائے گا۔”

یاد رہے کہ 27 جون کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے شور شرابہ، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی گئی تھی، جس کے بعد اسپیکر نے ان 26 ارکان کی رکنیت معطل کرتے ہوئے ان کی نااہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

 

Back to top button