پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب، نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے

الیکشن کے بعد پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس کل ہوگا، اجلاس طلب کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا۔ اجلاس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ارکان سے حلف لیں گے، نومنتخب ارکان کی حلف برداری کے بعد اسپیکر نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات کا شیڈول دیں گے۔ کاغذات فائنل ہونے کے بعد ایک دن کے وقفے سے انتخاب ہوگا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے منتخب ہونے کے بعد نو منتخب اسپیکر وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول جاری کریں گے۔
