پنجاب اسمبلی سیکرٹری کوآرڈی نیشن گرفتار

پنجاب اسمبلی سیکرٹری کوآر ڈی نیشن گرفتار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری کوآرڈینیشن پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک گورنر ہاؤس جارہے تھے، ان کی گرفتاری کے لیے ان کی لوکیشن کو ٹریس کیا گیا اورپولیس نے انہیں گورنر ہاؤس کے باہر سے ہی گرفتار کرلیا۔انہیں تھری ایم او کے تحت گرفتارکیا گیاہے۔

وفاقی شرعی عدالت کا 5 سال میں سود سے پاک نظام نافذ کرنے کا حکم

پنجاب اسمبلی کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری کوآرڈی نیشن پنجاب اسمبلی عنایت اللّٰہ لک کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ اور انہیں لاہور کے تھانہ گڑھی شاہو منتقل کر دیا گیا ہے

ذرائع کا کہنا تھاآج پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہونا تھا اور سیکرٹری کی جانب سے ممکنہ طور پر اجلاس کا ماحول خراب کیے جانے کا خدشہ تھا جس کے پیش نظر انہیں گرفتار کیا گیاہے، اب پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد سیکرٹری کی رہائی سے متعلق فیصلہ کیاجائے گا۔

Back to top button