پنجاب کابینہ:آسان کاروباراسکیم کیلئےمفت پلاٹ دینے کی منظوری

پنجاب کابینہ نےآسان کاروباراسکیم کیلئےمفت پلاٹ دینے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا22 واں اجلاس ہوا جس میں ایجنڈا پوائنٹ زیر بحث لائےگئے۔اجلاس میں آسان کاروبار فنانس اسکیم کی منظوری دی گئی اور ایک لاکھ بزنس سٹارٹ اپ کا ہدف بھی مقرر کیا گیا۔
کابینہ نے سی ایم پنجاب آسان کاروبار کارڈ کی منظوری دی اور وزیر اعلیٰ نے آسان کاروبار سکیم کیلئےمفت اراضی دینےکااعلان کردیا، فیصلہ کیا گیا کہ 3کروڑ روپے تک بلا سود قرض دیا جائے گا۔
ای وہیکلزچارجنگ اسٹیشن قائم کرنےکیلئےپالیسی طلب کرلی اور قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔
کابینہ نے کسان کارڈ کی مالیت ساڑھے7لاکھ کرنےاور کیش لمٹ30 فیصد تک بڑھانے کی منظوری بھی دی۔
وزیر اعلیٰ کا کہناتھاکہ کسان کارڈ سے کاشتکاروں نے46 ارب کی ریکارڈ خریداری کی ہے کسان رُل گیا ہے کا بیانیہ پٹ گیا ہے، اب کاشتکارخوش اور خوشحال ہے۔
صوبائی کابینہ نےاسپیشل اینیشیٹو فار ڈائیلسزپروگرام کی منظوری دی اور ڈائیلسز فنڈز7لاکھ سےبڑھا کر10لاکھ کر دیا۔کابینہ نے وہیکلز رجسٹریشن مہم شروع کرنے اور موٹرسائیکل کی اسپیڈ 60 کلومیٹرفی گھنٹہ تک محدود کرنے کا فیصلہ بھی کیا، 12ماہ کےبعدموٹر سائیکل کی انسپیکشن اور سرٹیفکیشن کیلئے ترمیم بھی منظور کی۔
کابینہ نے اوورسیز پاکستانیوں کے پراپرٹی کیسز کیلئےاسپیشل عدالت قائم کرنے اور جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کی سیڈ منی اور مالی امداد بڑھانے کی منظوری بھی دی۔
اجلاس میں پراپرٹی ٹیکس، ویلیو ایشن سسٹم کو رینٹل ویلیو سے کیپٹل ویلیو پر منتقل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
