پنجاب کابینہ:سیلاب متاثرین کیلئے2.6ارب کےفنڈزکی منظوری

پنجاب کابینہ نے پی ڈی ایم اے کو 2.6ارب روپے کے فنڈز سیلاب متاثرین کے لیے خرچ کرنے کی منظوری دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 28 واں اجلاس ہوا جس میں فلڈ ڈیوٹی انجام دینے والے ریسکیو اہلکاروں کے لیے 50، 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا۔
پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات سرکاری طور پر لینے کی منظوری بھی دی گئی، پانچویں کلاس کے طلبہ کا جائزہ اورآٹھویں کلاس کے طلبہ کا باقاعدہ امتحان ہوگا جب کہ وزیراعلیٰ نے جیلوں میں قیدیوں کے لیے باقاعدہ انڈسٹری قائم کرنے کا حکم بھی دیا۔
پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پینشن دینے کی منظوری دے دی۔
پنجاب کابینہ نے پیٹرول پمپس کےقیام کے لیے آن لائن ایپلی کیشن کی منظوری بھی دی۔
اجلاس میں وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے مارکیٹ سے ہائرنگ کی تجویز پر اتفاق کیا گیا اور وائس چانسلر کے لیے کم از کم 80 فیصد مارکس حاصل کرنے کی منظوری دی گئی۔
