بارشوں کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب کا تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے لوکل گورنمنٹ، پی ڈی ایم اے، واسا، ریسکیو 1122 اور ٹریفک پولیس کو فیلڈ میں موجود رہنے اور صورت حال کی مسلسل نگرانی کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ وہ خود فیلڈ میں نکل کر نکاسی آب کے اقدامات کی نگرانی کریں، جب کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو نشیبی علاقوں سے پانی کی بروقت نکاسی کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔

مریم نواز نے ٹریفک پولیس کو بارش کے دوران ٹریفک پلان جاری کرنے اور شہریوں کو متبادل راستوں سے بروقت آگاہ کرنے کا حکم دیا تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

پنجاب میں شدید بارشوں کا امکان، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

انہوں نے مزید کہا کہ بارش کے پانی سے پیدا ہونے والی مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے اور تمام ادارے آپس میں قریبی رابطے میں رہ کر کام کریں۔

Back to top button