پنجاب حکومت کا3چھٹیوں کااعلان

پنجاب حکومت نے رواں ہفتے 3چھٹوں کااعلان کردیا۔4فروری کو شب برات،5فروری کو یوم کشمیر اور6فروری کو بسنت کی چھٹی کااعلان کردیا۔
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے کے عوام کو طویل ہفتہ وار چھٹیوں کو مثبت انداز میں گزارنے اور تازہ دم ہونے کا موقع قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں طویل ہفتہ وار چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا 4فروری کوشب برات،5 فروری کو یوم کشمیر، 6 فروری کو صوبائی سطح پر بسنت کی چھٹی، اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوگی۔
مریم نواز نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پنجاب بھر کے عوام اس وقت کو آرام کرنے، تازہ دم ہونے اور بھرپور انداز میں گزاریں گے۔
