پنجاب حکومت کا سرکاری جہاز کیخلاف پراپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

پنجاب حکومت نے اپنے سرکاری جہاز کے استعمال کے حوالے سے پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کے خلاف سخت اقدام کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومت نے اس مہم میں شامل افراد اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا کہ مسلسل جھوٹ پھیلانے والے عناصر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ہتک عزت کے قانون 2024 کے تحت عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جعلی اطلاعات اور اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ غلط معلومات پھیلانے والے عناصر قانون کے تحت سزا کے عمل کا سامنا کریں گے۔

مریم نواز کے جہاز نے حکومت کی ساکھ صفر کیسے کر دی؟

وزیر نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت زیادہ سے زیادہ سزا کے حصول کے لیے تمام قانونی چارہ جوئی کرے گی تاکہ سرکاری اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو روکا جا سکے۔

Back to top button